2 دسمبر، 2024، 4:04 PM

شام کی صورتحال پر تشویش ہے، دمشق حکومت کی حمایت کرتے ہیں، چین

شام کی صورتحال پر تشویش ہے، دمشق حکومت کی حمایت کرتے ہیں، چین

چینی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ بیجنگ شامی حکام کی ملک میں قومی استحکام و سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ بیجنگ کو شام کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے اور وہ ملک کے استحکام اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شامی حکام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین، دوست ملک شام میں حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لئے ہنگامی کوششیں کرنے کے لیے آمادہ ہے۔

انہوں نے شام سے چینی شہریوں کے انخلاء سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں چینی سفارتخانے نے پہلے ہی اس خطرے کے بارے میں وارننگ جاری کر دی ہے اور اس پر پوری توجہ دے رہا ہے۔

News ID 1928530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha